جمعہ , 12 فروری , 2016 مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز
قومی آواز ۔ اوٹاوا: مورٹگیج ریٹ بڑھنے کی وجہ سے ٹورانٹو، وینکوور میں گھروں کی قیمتوں میں منفی رجحان پایا جاتا ہے۔ ٹی ڈی بینک کی رپورٹ کے مطابق ٹورانٹو، وینکوورمیں گھروں کی قیمتیں اب مثبت نہیں بلکہ منفی رجحان کی طرف جارہی ہیں۔ مورٹگیج ریٹ تیزی سے اوپر کی طرف جارہے ہیں ۔ متعدد بینکوں نے اس ریٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ اس سے گھروں کی قیمتوں میں چار فی صد کمی ہوگئی ہے۔ ٹی ڈی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ وینکوورمیں گھروںکی قیمتیں سات فی صد سالانہ بڑھ جائیںگی۔ تاہم دوہزار سترہ میں گھروں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوجائیںگی، وینکوورمیں دو فی صد کے حساب سے ابھی سے کمی ہوناشروع ہوگئی ہے۔