قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 26اگست،2021
پبلک ہیلتھ یونٹ کے اعلامیہ کے مطابق ہملٹن نائٹ کلب میں آنے والے گاہکوں میں سے 42 افراد میں کرونا پایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے جن افراد نے سات اگست سے لے کر تیرہ اگست تک اس نائٹ کلب کا وزٹ کیا تھا وہ اپنا طبی معائنہ کروا لیں تاکہ ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا سکے۔ صحت کے حکام کے مطابق کلب آنے والے ایک یا کئی کورونا پازیٹیو افراد سے یہ وائرس وہاں آنے والے دیگر لوگوں تک منتقل ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پبلک ہیلتھ یونٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا اقدامات پر سختی سے عمل کریں تاکہ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔