ہیوسٹن کی نجی فیکڑی میں ہولناک دھماکہ، پورا شہر لرز اٹھا، دو افراد ہلاک

قومی آواز :ہیوسٹن ،
کینیڈین نیوز25جنوری ، 2020،
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں واقع ایک نجی فیکڑی کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے نصف میل کے قطر میں واقع گھروں اور دفاتر کو نقصان پہنچا ہے اور دور تک کئی عمارتوں کے شیشیے ٹوٹ گئے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔بہت سے لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کسی قسم کی گیس یا انڈر گراﺅنڈ ٹینک میں ہوا۔ اس بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں