قومی آواز : اسپورٹس نیوز،12اپریل ، 2021 آگسٹا جارجیا میں ہونے والے ورلڈ گولف مقابلوں میں جاپان کے ہیڈکی ماسوما نے چیمپئن شپ میں شریک تمام گولفرز کو شکست دے کر آگسٹا گولف چیمپئن شپ جیت لی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہیں گولف کے سب سے بڑے گرین جیکٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ ایوراڈ حاصل کرنے کے بعد ہیڈکی نے انگریزی زبان میں کہا کہ وہ اس اعزاز کو پانے کے بعد بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گرین جیکٹ گولف کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔