قومی آواز
عالمی نیو ز، 13 اکتوبر ،2021
برسلز سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کیلئے ایک ارب یورو سے زائد کی امداد دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ 30 کروڑ یورو امداد ان ممالک کو بھی دی جائے گی جہاں افغانستان سے لوگ نقل مکانی کرکے پہنچ رہے ہیں۔ یورپی ترجمان کے مطابق یہ امداد براہ راست افغانوں میں تقسیم کی جائے گی کیونکہ یورپی یونین طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔