یورپ اور امریکہ میں ایشائیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، کورین بینڈ بی ٹی ایس

 

قومی آواز :
شوبزنیوز،31مارچ ، 2021
جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ بینڈ بی ٹی ایس کے فنکاروں نے امریکہ اور یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں ایشائیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نسلی امتیاز کو روکا جائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔بینڈ نے اس سلسلے میں آواز اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر پاپولر تحریک اسٹاپ ایشین ہیٹ کا حصہ بننے کا بھی اعلان کیا۔ بینڈ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نسلی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے ان تمام لوگوں سے اظہار تعزیت کیا جن کے لوگ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے پر مارے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں