قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،10جنوری ، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو قوم سے اپنے خطاب میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایران میں یوکرائنی طیارہ میزائل حملے میں تباہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کئی اینٹلی جینس رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں کہ طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے اسے ایرانی غلطی قرار دیا۔ واضح رہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میںہلاک ہونے والوں میں ترسٹھ کینیڈین باشندے بھی شامل تھے ۔