آئی لینڈرز کپتان میتھیوز ینجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف پانچویں ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں سے باہر

2/9/16
قومی آواز ۔ کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا کی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف پانچویں اور آخری ون ڈے سے پہلے اس وقت دھچکا لگ گیا جب اس کے ان فارم کپتان اینجلا میتھیوز انجری کا شکار ہو کر سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے۔
کرک انفو کے مطابق میتھیوز کو چوتھے ون ڈے کے دوران ٹانگ میں انجری کی وجہ سے باہر جانا پرا ۔ جب وہ دوباہ کھیلنے کیلئے آئے تو بھی وہ لنگڑا رہے تھے۔ ان کا سی ٹی سکین کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کی دائیں تانگ میں پنڈلی سے اوپر کے حصے میں فریکچر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ پانچویں ان ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ ان کے علاوہ سری لنکا کی ٹیم سے تھسارا پریرا اور سنداکن کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔ ان تین کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں تھرنگا، ڈک ویلا اور شناکا کو شامل کیا گیا ہے۔ میتھیوز کی غیر موجودگی میں چندیمل ٹیم کی قیادت کریں گے۔