آرٹ کونسل کراچی کی جانب سے استاد راحت فتح علی خاں کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا اعلان

 

قومی آواز :
شوبز نیوز،19مارچ ، 2021
سروں کے بادشاہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خاں صاحب کی موسیقی کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کراچی آرٹس کونسل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کونسل کے ممبران اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کونسل کے سربراہ محمد احمد شاہ نے اس موقع پر موسیقی کے لئے استاد راحت فتح علی خاں صاحب کی خدمات کا زکر کیا اور ان کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے استاد کی خدمت میں آرٹس کونسل کی تا حیات ممبر شپ بھی پیش کی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں خاں صاحب نے ایوارڈ دئیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں