آزر بائیجان کی فتح ،نگورنو کاراباخ پر قبضہ مکمل ، روس اور دونوں ملکوں میں جنگ بندی معاہدہ طے

قومی آواز :باکو،
کینیڈین نیوز، 10نومبر، 2020،
آزر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ بالاٰخر آزر بائیجان کی فتح کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشنیان نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نگورنو کاراباخ کا علاقہ آزر بائیجان کے حوالے کرنے کا باقائدہ اعلان کر دیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس اعلان کے بعد آزربائیجان کے عوام سڑکوں پر آ گئے اور فتح کا جشن منایا۔روس کی سر کردگی میں دونوں ملکوں کے حکام نے نئے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کر دئے۔


متعلقہ خبریں