آسٹرا زینکا معمر افراد کے لئے موزوں ویکسین ہے، سرکاری حکام کی وضاحت

 

قومی آواز :

کینیڈین نیوز،16مارچ ، 2021،

کینیڈا کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ آسٹرازنیکا کے بارے میں یہ تاثر درست نہیں ہے کہ یہ معمر شہریوں کو لگانے کے لئے ٹھیک نہیںہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ساٹھ اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے بھی بالکل ٹھیک ہے اور اسے لگانے میں کسی قسم کی پریشانی یا ہچکچاہٹ کی ضرورت نہیں ہے۔نیشنل ایڈوائزری کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین پینسٹھ یا اس سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور شہری اسے بے کھٹکے استعمال کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں