آسٹریلیا میں جنونی شخص کا ترکش مسجد پر حملہ ، توڑپھوڑ کی، مسجد انتظامیہ

 

قومی آواز :سڈنی،
کینیڈین نیوز 26،اکتوبر، 2020،
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک جنونی شخص نے ترکش زیر انتظام مسجد میں توڑپھوڑ کی اور اسلام مخلاف نعرے لگائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گلیپولی مسجد حملے کے وقت خالی تھی تاہم کچھ لوگو ں نے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی اور پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ پولیس نے جنونی شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان کے بعد مسجدوں اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں