آٹو انشورنس فراڈ میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کے لئے نئی ٹیم تیار کر لی گئی

قومی آواز ۔
Thursday, December 7, 2017

۔ ٹورنٹو ۔
اونٹاریو حکومت کے ترجمان کے مطابق آٹو انشورنس فراڈیوں سے نمٹنے کے لئے ایک نئی ٹیم تیار کر لی گئی ہے جس کا کام اس قسم کے فراڈوں کی تحقیقات کرنا ہو گا۔ یہ ٹیم اگلے سال اپنا کام شروع کر دے گی اوراس کا نام سیریس فراڈ آفس ہو گا۔ اس ٹیم میں تحقیقاتی افسران،پراسیکیوٹرز، اور اپنے شعبے کے اسپیشلسٹ شامل ہو ں گے۔ یہ تمام لوگ ایک ہی جگہ پر الجھے ہوئے اور بڑے اسکیل کے کیسز پر کام کریں گے۔یہ ٹیم اس بات کا تعین بھی کرے گی کہ وہ کون سے کیسز ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہے ۔کیسز کی انتخاب ڈالر کی ویلیو اور ڈیوریشن کے حساب سے طے کیا جائے گا۔یہ بھی دیکھا جائے گا کہ اس کا پبلک انسٹی ٹیوشنز پر کیا اثر پڑا۔