آکویل میں ایک گھر میں آگ لگنے سے چار افراد متاثر ، اسپتال منتقل

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ آکویل ۔
آکویل پولیس کے ترجمان کے مطابق ہفتے کی رات ایک گھر میں آگ لگنے سے چار افراد متاثر ہوئے جنہیں فور ی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا تھا تاہم روڈ آگ بجھانے والے آلات اور گاڑیوں کی وجہ سے کئی گھنٹے تک بند رہا۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔