آگ لگا انوکھا پان ،،،ذائقہ کا لطف دوبالا

نئی دہلی (قومی آواز–نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں دکاندار اپنی دکانداری کو بڑھانے کے لئے نئے سے نئے طریقے اپناتے ہیں لیکن بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایک شہری چنی لال جو پان کی دکان چلاتے ہیں نے اپنی دکانداری کو بڑھانے کیلئے پان کا نیا ذائقہ متعارف کروایاہے ۔ چنی لال گزشتہ 30 سال سے اس پیشے سے وابستہ ہیں جو پچھلے 8 سال سے ایک ایسا پان تیارکرنے کی کوشش کررہے تھے جس کا ذائقہ باقی پانوں سے مختلف ہو ،چنی لال جڑی بوٹیوں سے پان تیار کرتے ہیں اور اسے آگ لگا دیتے ہیں جس سے اس کا مزا مزید دوبالا ہو جاتا ہے ۔ شعلے میں لپٹے پان کا مزا لینے دور دور سے لوگ چنی لال کی دکان کا رخ کرتے ہیں۔