ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار، شائقین اور کھلاڑی دونوں پر جوش

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،8جون،2021
پی ایس ایل کے معاملات ابو ظہبی میں سیٹل ہو جانے کے بعد اب میدان سجنے کو تیار ہے۔ کھلاڑی شہر میں پہنچ چکے ہیں اور پریکٹس میچز جاری ہیں۔ پی ایس ایل کا پہلا مقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دمیان ہو گا جبکہ دوسرا مقابلہ کراچی کنگز اور ملتان کے درمیان رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے ہر ٹیم کے لئے ایک امتحان ہو ں گے کیونکہ اس مہینے میں یو اے ای میں شدید گرمی پڑتی ہے اور بعض اوقات درجہ حرارت چھیالیس ڈگری تک بھی پہنچ جا تا ہے جس کے دوران کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں