اداکارہ میراضرورتمندوں میں شامل، پانچ ہزار روپے امداد ملے گی، پنجاب سرکار

 

قومی آواز :
شوبزنیوز،11اپریل ، 2021
پنجاب حکومت کے شعبہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کو سرکار کی جانب سے پانچ ہزار روپے مہینہ امداد فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے حکومت کو درخواست دی تھی کہ ان کا ڈیفنس میں ایک گھر ہے اور وہ سات افراد کے کنبے کی واحد کفیل ہیں لہذا ان کا نام امدادی رقم کے مستحق فنکاروں میں شامل کیا جائے۔ حکومت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے ماہانہ کا الاﺅنس منظور کر لیا ہے۔اس امداد ی فنڈ میں دو ہزار کے قریب فنکار رجسٹرڈ ہیں۔


متعلقہ خبریں