اذلان شاہ ہاکی، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر

March 16, 2017
قومی آواز ۔ ایپو ۔ رواں سال ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس میں پاکستان کا نام شامل نہیں،اس کی جگہ برطانیہ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔
چھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹي 27 اپریل سے ملائشیا کے شہر ایپو میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 6 مئی کو ہوگا۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، جاپان، بھارت اور میزبان ملائشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے، جس میں اس سے درخواست کی ہے کی وہ پاکستان ٹیم کو اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شامل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

پی ایچ ایف نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان شروع سے اذلان شاہ ٹورنامنٹ کھیلتا آ رہا ہے۔ اس لیے اسے ایونٹ میں شامل کیا جائے ۔ گزشتہ سال ہونے والے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی سات ٹیموں میں پانچویں پوزیشن تھی ۔