اسلام آباد میں ”عورت مارچ“کے شرکا ءپر پتھراﺅ، کئی خواتین زخمی، بلاول بھٹو کی مذمت

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز9مارچ ، 2020،
آٹھ مارچ یوم خواتین کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں خواتین نے اپنے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے جلوس نکالے اور جلسے منعقد کئے۔ اسلام آباد میں خواتین کے ایک جلوس پرڈنڈا بردار مخالف گروہ نے حملہ کر دیا اس دوران پتھراﺅ سے بہت سی خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ کئی خواتین کو ڈنڈو ں سے پیٹا بھی گیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
جلوس سیکیورٹی کے بعد نکالنے کی اجازت دی گئی تھی مگر جلوس پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی موجودگی میں ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔


متعلقہ خبریں