اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ پھر بارسلونا کے آڑے آگئی

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ پھر بارسلونا کے آڑے آگئی
February 13, 2017

قومی آوازمیڈرڈ:

اسپینش لیگ میں ٹاپ پوزیشن کی قبضے کی جنگ جاری ، ریال میڈرڈ ایک بار پھر بارسلونا کے آڑے آگئی، میسی کی بارسلونا نے
الیوس کو چھ صفر سے مات دی لیکن پہلی پوزیشن پر قبضہ نہ جماسکی۔

بارسلونا نے الیوس کے خلاف گولز کا چھکا لگا کر مخالف کے دانت کھٹے کر دئیے ،لیکن چھ صفر کی شاندار جیت بھی میسی کی بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن نہ دلا سکی ، رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے بھی اوساسونا کو تین ایک سے شکست دے کر ایک بار پھر پہلی پوزیشن کو مضبوط کر لیا۔