اسکار بورو میں فائرنگ ، چھبیس سالہ کوشین یوسف جاح بحق، پولیس کو دو مشتبہ افراد کی تلاش

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،30دسمبر ، 2019،
اسکار بورو پولیس ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح پیش اانے والے ایک واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ واقعہ ٹورنٹو ہاﺅسنگ سو سائٹی میں پیش آیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پولیس کے مطابق مقتول کوشین یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس اس واقعے میں ملوث دو افراد کو تلاش کر رہی ہے تاہم شہریوں سے درخواست کی گئی ہے اگر کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں