اسکار بورو: گیارہ سالہ بچی پر حملہ ، حجاب پھاڑ دیا گیا

قومی آواز ٹورنٹو
Friday, January 12, 2018
اسکار بورو اسکول کے قریب ایک گیارہ سالہ بچی پر حملہ ، حجاب پھاڑ دیا گیا، پولیس کو ملزم کی تلاش
ٹورنٹو پولیس کے مطابق جمعرات کو اسکار بورو اسکول کے قریب ایک شخص نے حجاب میں ملبوس ایک گیارہ سالہ بچی کا حجاب اس وقت پھاڑ ڈالا جب وہ قریب سے گزر رہی تھی۔ یہ واقعہ پالین جوشیا پبلک اسکول کے قریب پیش آیا۔ بچی کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اپنے اسکول جا رہی تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والا شخص قینچی سے لیس تھا اور اس نے دو مرتبہ ان پر حملہ کیا۔پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ بچی کون تھی اور اس حملے میں اسے کوئی نقصان تو نہیں پہنچا۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے