اسکول کا تیرہ سالہ طالبعلم کھلونا پستول سے دھمکی دینے پر زیر حراست، چارج عائد

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, November 25, 2017

اونٹاریو پولیس کے مطابق ایلیمنٹری اسکول سے تعلق رکھنے والا ایک تیرہ سالہ طالبعلم کھلونا پستول سے دیگر طلباءکو دھمکی دینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اسکول کے اندر صبح کے وقفے میں ایک طالبعلم دوسرے طالبعلموں کو پستول سے دھمکیاں دے رہا ہے۔اس اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسکول پہنچ کر مذکورہ طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق طالبعلم کے پاس سے ایک کھلونا پستول برآمد کیا گیا جسے وہ دھمکی دینے کے لئے استعمال کر رہا تھا۔ طالبعلم کو اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔