افغان صورتحال کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز خوف کا شکار،دورہ پاکستان خطرے میں

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز 18اگست،2021
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد نیوز ی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے کا شکار ہو گیا ہے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جس کے بعد وہ پاکستان کا دورہ کر ے گی تاہم پڑوسی ملک افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد کرکٹرز تحفظات کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کرکٹ ایسو سی ایشن کے سربراہ بیتھ ملز کا کہنا ہے کہ وہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ دورے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں