الاسکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، حادثے میں چھ افراد ہلاک

 

قومی آواز،
عالمی نیو ز 6اگست،2021
الاسکا امریکہ میں ایک مسافر بردار طیارہ گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ موسم کی خرابی کے باعث دھند اور بارش کے طوفان میں پھنس گیا تھا۔طیارے کی گمشدگی کے بعد سرچ آپریشن میں طیارہ ایک غیر آباد مقام پر پڑا ہوا ملا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ اور پانچ مسافر سوارتھے۔ یہ لوگ ایک کروز شپ پر بطور مہمان ٹھہرے ہوئے تھے اور طیارے میں سوار ہو کر سیر و تفریح کے لئے نکلے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


متعلقہ خبریں