امریکہ میں ایک دن میں کورونا کیسز کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے،اٹھاسی ہزار بستر بھر گئے

 

قومی آواز :واشنگٹن،
کینیڈین نیوز، 25نومبر، 2020،
گذشتہ روز امریکہ میں کورونا کیسز کے منطر عام پر آنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے ۔امریکہ میں صرف ایک دن میں اٹھاسی ہزار اسی مریض اسپتالوں میں پہنچے ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔امریکی کووڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کے مطابق ایک دن میں کورونا کے سترہ لاکھ پچاسی ہزار ٹیسٹ ہوئے جبکہ ایک لاکھ چھیاسٹ ہزار افراد میں کورونا تشخیص ہوئی۔ امریکہ میں اب تک ایک کروڑ پچیس لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد دو لاکھ انسٹھ ہزار ہے۔


متعلقہ خبریں