امریکہ میں ریکارڈ توڑ سرد موسم، بیس افراد ہلاک، لاکھوں لوگ گھروں میں محصور

 

قومی آواز ،
عالمی نیوز17،فروری، 2021،
امریکہ میں ریکارڈ توڑ سرد موسم کی وجہ سے ا ب تک کی اطلاعات کے مطابق بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ طوفان باد و باراں کی وجہ سے درجنوں علاقوں میں پاور بریک ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔گھروں کو گرم رکھنے کا نظام اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹیکساس، مسی سپی،منی سوٹا اور دیگر علاقوں میں پاور بند کرنی پڑی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی پاور جنریشن کا نظام بحال کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں