امریکہ میں کرونا کی دہشت، ملک بھر میں لاک ڈاﺅن پر غور

قومی آواز :نیو یارک،
کینیڈین نیوز16مارچ ، 2020،
کرونا امریکہ کی تمام ریاستوں میں پھیلنے کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ دھڑا دھڑ اشیائے خورد و نوش کی خریداری کر رہے ہیںجس سے اسٹور خالی ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔وبائی امراض کے نامور ماہر اور کرونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاسی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کرونا کا پھیلا ﺅ روکنے کے لئے پورے امریکہ کو لاک ڈاﺅن کرنا پڑا تو کریں گے۔نیو یارک کے مئیر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ اور نہیں ہو سکتا۔


متعلقہ خبریں