امریکہ کی مشہور گلوکارہ برٹنی سپیئر 13 سال بعد خود مختار اور بالغ تسلیم کر لی گئیں 

 

قومی آواز

شوبز نیو ز، 15نومبر،2021

امریکہ کی مشہور گلوکارہ برٹنی سپیئر 13 سال کے بعد اپنی جائیداد اور مالی امور کی مالک اور خود مختار قرار دے دی گئی ہیں۔ 2008 میں برٹنی اسپئر کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد عدالتی حکم پر ان کی تمام جائیداد اور مالی امور کا اختیار ان کے والد اور بہن کو منتقل کردیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ برٹنی نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے ان کے اس اختیار کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان کے والد اور بہن کا ان کے مالی امور پر کنٹرول ختم کرنے اور برٹنی اسپیئر کے قانونی حقوق بحال کرنے کا اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں