امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا جیل میں انتقال کر گیا، امریکی میڈیا

قومی آواز :
عالمی نیوز،14اپریل ، 2021
فیڈرل میڈیکل سینٹر بٹنر کے ایک اعلامیے کے مطابق امریکی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈیے برنی میڈاف کا جیل کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ برنی کی عمر بیاسی سال تھی۔ میڈاف نے ہزاروں لوگوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کر کے ان کے ساتھ فراڈ کیا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ایک جائزے کے مطابق میڈاف نے ساٹھ بلین ڈالر سے بھی زیادہ کا فراڈ کیا تھا۔ وہ اپنے عہد میں نیو یارک اسٹاک ایکسچینج کو اوپر نیچے کرنے کی طاقت کا حامل تھا۔ میڈاف کے وکیلوں نے کورونا کے نام پر میڈاف کے پیرول کی کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں