امریکی دارالحکومت میں ہونے والے واقعات پر تشویش ہے،وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

 

قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،7،جنوری، 2021،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انہیں امریکی دار الحکومت میں ہونے والے واقعات پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں اور حکومت نے لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جمہوریت پر حملہ ہر کینیڈین شہری کے لئے اچنبھے کی بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حا لات جلد نارمل ہو جائیں گے اور مسائل کو پر امن انداز میں حل کر لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں