امریکی ریاست الاباما میں ٹریفک حادثہ، نو بچوں سمیت دس ہلاک، وجہ خراب موسم تھا، پولیس

 

 

قومی آواز،

عالمی نیوز21جون،2021

امریکی ریاست الاباما میں ایک انٹر اسٹیٹ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں دس افراد ہلاک ہو گئے جس میں نو بچے بھی شامل تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے پھسلن تھی۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پہلے اس میں ایک گاڑی پھسلی اور الٹ گئی جس کے بعد پیچھے آنے والی درجنوں گاڑیاں بھی اس جگہ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔


متعلقہ خبریں