امریکی ریاست جارجیا میں مساج پارلروں پر فائرنگ،آٹھ ہلاک، ایک ملزم گرفتار

قومی آواز :
عالمی نیوز،17مارچ ، 2021،
امریکی ریاست جارجیا میں مختلف بیوٹی پارلرز پر فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جن میں آٹھ خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔پولیس نے ایشیائی کمیونٹی کی حفاظت کے لئے علاقے میں گارڈز تعینات کر دئیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختلف کیمروں میں موجود ڈیٹا کی مدد سے ایک اکیس سالہ سفید فام نوجوان رابرٹ لانگ کو گرفتار کیا ہے۔پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ان واقعات میں نسل پرستی کا عنصر تو موجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں