امیزن ریٹیل کو کاروبار بند کرنے کا حکم ،اس کے خلاف اپیل کریں گے، امیزن انتظامیہ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،13مارچ ، 2021،
محکمہ صحت کینیڈ ا کی جانب سے عالمی ریٹیل جائنٹ امیزن کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ براہمپٹن میں اپنا کاروبار چودہ دن کے لئے بند کر دیںجس کے بعد امیزن انتظامیہ نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے ملازمین اور اپنے صارفین دونوں کی صحت کا پورا خیال ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اور وہ کورونا کے خلاف تمام اقدامات کر رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کے دفاتر کی تینوں شفٹوں کو کام بند کرنے کا حکم سمجھ سے بالا تر ہے۔ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔


متعلقہ خبریں