انتہا پسندی مدرسے نہیں اسکول اور کالج پھیلا رہے ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف

قومی آواز
قومی نیو ز، 19نومبر،2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی مدرسے نہیں بلکہ اسکولوں اور کالجوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 80 اور 90 کی دہائی میں باقاعدہ منصوبے کے تحت انتہاپسنداساتذہ کواسکول اور کالجز میں بھرتی کیا گیا۔ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف سیاسی وجوہات کی بنا پر ایسے عناصر پیدا کیے ہیں جن سے پاکستان ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے۔


متعلقہ خبریں