اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی کے لئے کچھ نہیں کرتی، وزیر اعظم عمران خان

قومی آواز :پشاور،
کینیڈین نیوز28،ستمبر، 2020،
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ سے آنے والی پارٹی کراچی کے لئے کچھ نہیں کرتی ۔ وہ مہمند ایجنسی میں ناحقنی سرنگ اور شیخ زید روڈ کے افتتاح کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی صرف اندرون سندھ توجہ دیتی ہے جبکہ کراچی کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کے ہر طبقے اور ہر علاقے کو اوپر اٹھایا جائے نہ کہ کسی ایک علاقے کو ۔


متعلقہ خبریں