انرجی ایسٹ پائپ لائن کی توجہ کیوبیکرز پر

جمعہ , 12 فروری , 2016
قومی آواز مانٹریال: انرجی ایسٹ کے سربراہ جان سونی کاکہنا ہے کہ انرجی ایسٹ پائپ لائن کی توجہ کیوبیکرز کی طرف ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے حال ہی میں مانٹریال کادورہ کیا ہے اور مجھے وہاں پر لوگوں کااچھا رسپانس ملا ہے۔ ہم کیوبیکرز کے مسائل سے آگاہ ہیں اوران کواس پراجیکٹ کی مدد سے حل کرنا چاہتے ہیں۔تاہم ہمیں وہاںپر کچھ مسائل کا سامنا ہے جن کوحل کرلیا جائے گا۔انرجی ایسٹ وہاں پربہت اہم مسئلہ ہے۔ یہ قومی مسئلہ اور شناخت بن چکی ہے۔ہماری توجہ بھی اسی کی طرف ہے اور ہم ان لوگوں کے مسائل کوحل کرنا چاہتے ہیں۔انرجی ایسٹ سے کینیڈا کے بہت سے مسائل حل ہوںگے۔
مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز