انرجی ا یسٹ پائپ لائن سے سارے کینیڈا کا فائدہ ہے،البرٹا میئرز

قومی آواز ۔ نامہ نگار ۔ ایڈمونٹن:البرٹا کے میئرز کاکہنا ہے کہ انرجی ایسٹ پائپ لائن سے سارے کینیڈا کا فائدہ ہے۔ کیلگیری میئر نوہید نینشی کاکہنا ہے کہ میں وزیر اعظم کے الفاظ کا احترام کرتا ہوں اور ان خوش آمدید کہتا ہوں۔واضح رہے کہ ٹروڈو کی مانٹریال میئر ڈینس کوڈرے سے ملاقات ہوئی تھی، کوڈرے نے اس کی مخالفت کی تھی۔ نینشی کاکہنا ہے کہ یہ کوڈرے کا کام ہے کہ وہ صحیح اور غلط میں سے ایک کا انتخاب کرے اور بہتری کے لئے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جائے۔ایڈمونٹن میئر ڈین اویسن کاکہنا ہے کہ ساری قوم اس معاملے میں متحد ہے اور اس پراجیکٹ کے حق میں ہے۔ اس معاملے میں سیاست اچھی بات نہیںہے۔