انوشکا شرما نے مختصر جملے میں مداح کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انوشکا شرما نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔اداکارہ فراغت کے لمحات میں تھیں کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے بات کرنے کا سوچا اور اس کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور سوال و جواب کا ایک سیشن شروع کیا۔ایک مداح نے لکھا مجھے جواب دیں۔ میں نے آپ کا نام اپنے گردے پر کھدوایا(لکھا) ہے۔ جیسے ہی اس نے یہ بات کہی تو سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہر کوئی حیران رہ گیا۔اس کا خیال تھا کہ انوشکا شرما اس بات سے بہت متاثر ہوں گی۔اداکارہ نے مختصر جملے میں ہی مداح کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا، انہوں نے لکھا برائے مہربانی بکواس مت کرو۔ ان کا یہ جواب سن کر جہاں مداح مایوسی کی گہرائیوں میں چلا گیا ہو گا وہیں ویرات کوہلی کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ ان کی ہونے والی بیوی نے ایسا بہترین جواب دیا۔


متعلقہ خبریں