انڈونیشیا میں طیارہ گرکر تباہ، 12 سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ

بدھ 15 اگست 2018
قومی آواز- جکارتہ
طیارے میں پائلٹ سمیت 9 افراد سوار تھے
انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 12 سالا بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کا اڑان بھرنے کے 45 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کی تلاش شروع کی گئی۔طیارے میں پائلٹ اور عملے کے ارکان سمیت 9 افراد سوار تھے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق طیارے کا ملبہ انڈونیشیا کے صوبے پاپوا کے جنگلات سے ملا اور جہاز میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے تاہم 12 سالہ بچہ معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
انڈونیشیا کے فوجی حکام کے مطابق 12 سالہ بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور وہ مکمل ہوش و حواس میں ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
جہاز کے ملبے کے قریب رہائش پذیر افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی گرجدار آواز سنی تھی جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جہاز کی گرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات کی جائیں گے۔


متعلقہ خبریں