انڈونیشیا کا مسافر طیارہ جاوا کے سمندر میں کریش ، باسٹھ مسافر جاں بحق

قومی آواز :جکارتہ،
کینیڈین نیوز،10،جنوری، 2021،
انڈونیشی حکام کے مطابق جکارتہ ائیر پورٹ سے پرواز کرنے والا سرویجا ائیر کا طیارہ جاوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سمندر میں موجود مچھیروں کے مطابق انہوں نے مسافروں کی باقیات اور طیارے کا ملبہ سمندر میں بہتا دیکھا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور مسافروں کی لاشیں تلاش کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائیر پورٹ سے پرواز کے چند منٹوں کے بعد ہی رابطے سے باہر ہو گیا تھا ۔ طیارے کے گرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔


متعلقہ خبریں