انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے گوادر اسٹیڈیم کی تصویر شئیر کر دی، بھارتیوں کو غصہ

قومی آواز ،
اسپورٹس نیوز،23،فروری، 2021،
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو گوادر اسٹیڈیم اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اس اسٹیڈیم کی ایک تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر شئیر کر دی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔تصویر کے ساتھ انہوں نے مذاق والے ایموجیز بھی لگائے جس پر بھارتی کیمپ میں ہلچل مچ گئی اور پاکستان کی اس تعریف پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔واضح رہے کہ مائیکل وان نے چنائی میں بھارتیوں کی جانب سے تیار کردہ وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ان فٹ قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں