اوشاوا میں خوفناک آتشزدگی، چار زخمی چار افراد لا پتہ، لاکھوں ڈالر کا نقصان

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،22مارچ ، 2021
اوشاوا کے ایک رہائشی علاقے اولیو ایونیو میں لگنے والی آگ سے چار گھر مکمل طور پر جل گئے جبکہ دیگر قریبی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ آ تشزدگی سے چار افراد ذخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق چار افراد لا پتہ ہیں جن کو تلاش کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اطلاعات کے مطابق آگ صبح گیارہ بجے کے قریب لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے تاہم اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں