اوشاوا واقعے کا ملزم قریبی عزیز نکلا، واقعے کے بعد خود کشی کی، پولیس ترجمان

قومی آواز :ڈرہم،
کینیڈین نیوز5،ستمبر، 2020،
ڈرہم پولیس کے مطابق اوشاوا کے ایک گھر میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات کے ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ ملزم مقتول خاندان کا عزیز تھا جس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ایک نوجوان یونیورسٹی میں ہونے کی وجہ سے بچ گیا۔ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں