اوشاوا کے ایک گھر میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ،ایک زخمی ، ڈرہم پولیس کا اعلامیہ

قومی آواز :ڈرہم،
کینیڈین نیوز4،ستمبر، 2020،
ڈرہم پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق جمعہ کی دوپہر اوشاوا میں ایک گھر میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ہلاک ہونے والوں میں دو کمسن لڑکے دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ فائرنگ گھر کے ہی کسی فرد نے کی جو مرنے والوں میں شامل ہے۔ پولیس نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔


متعلقہ خبریں