اونٹاریومیں طبی عملے کی شدید کمی،بیرون ملک سے عملہ بھرتی کریں گے، وزیر صحت

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 12جنوری ،2022
وزیر صحت کرسٹین ایلیٹ نے کہا ہے کہ اونٹاریو میں بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ نرسوں کو اسپتالوں اور اقامتی نگہداشت کے اداروںمیں تعینات کیا جائے گا۔ ایلیٹ نے کہا کہ صوبہ اونٹاریو ہیلتھ اور کالج آف نرسز آف اونٹاریو کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ نرسوں کو ان جگہوں پر تعینات کیا جا سکے جہاں عملے کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرسوں کی شدید کمی کی وجہ سے بیرون ملک سے نرسز کو بلا کر ملازمتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ کمی کو دور کیا جا سکے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اب تک 1,200 سے زیادہ بین الاقوامی سطح پر تعلیم یافتہ نرسوں نے درخواست دی ہے جنہیں چند ہفتوں میں اونٹاریو کے اسپتالوں میں طلب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ابھی سے پیش بندی ضروری ہے تاکہ وقت پڑنے پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔


متعلقہ خبریں