اونٹاریو لندن میں زیر تعمیر عمارت گر گئی، دو ہلاک پانچ زخمی،شہری حکام

قومی آواز، لندن ،
کینیڈین نیوز،12،دسمبر، 2020،
اونٹاریو کے شہر لندن میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مقامی حکام کے مطابق حادثہ جمعہ کی رات کو پیش آیا۔شہر کے مئیر ایڈ ہولڈر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ عمارت گرنے کی وجہ کیا تھی تاہم اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں