اونٹاریو میں تین سو آٹھ نئے کیسز ، پینتیس افراد اپنی جان سے گئے،محکمہ صحت اونٹاریو

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،11 مئی ، 2020،
اونٹاریو کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین سو آٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
جبکہ اس دوران پینتیس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ٹوٹل کیسز کی تعداد اب بیس ہزار پانچ سو چھیالیس ہو گئی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ تہتر اعشاریہ چھ فیصد مریض کورونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں