اونٹاریو میں طوفان باد و باراں کے بعد ہزاروں گھر بجلی سے محروم ،کئی عمارتیں تباہ

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 16نومبر، 2020،
محکمہ موسمیات کی انتباہی پیشنگوئی کے باوجود اونٹاریو میں طوفان سے بہت سی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں کیونکہ ہواﺅں کے تیز جھکڑوں نے زرائع مواصلات کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ٹورنٹو ہائیڈرو کے مطابق ایسٹ یارک او ر اسکار بورو کے علاقوں میں چھ ہزار سے زائد گھر پاور سے محروم ہو چکے ہیں تاہم محکمے کے مطابق کل تک اس نظام کی بڑی حد تک مرمت کر دی جائے گی اور بیشتر علاقوں میں جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں