اونٹاریو میں مسلسل آٹھوین روز دو ہزار سے زائد کیس رجسٹرڈ،حفاظتی انتظامات مزید سخت

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،22،دسمبر، 2020،
محکمہ صحت اونٹاریو کے ایک اعلان کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آٹھویں روز بھی دو ہزار سے زائد کورونا کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک تشویشناک بات ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سب سے زیادہ کیس ٹورنٹو سے چھ سو چھتیس جبکہ پیل ریجن سے پانچ سو چار کیس سامنے آئے ہیں۔اس دوران مزید اٹھارہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مرنے والوںکی کل تعداد چار ہزار ایک سو اٹھاسی ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں